اشتہار

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا کیس: عمران خان نے درخواست ضمانت دائر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں درخواست ضمانت دائر کردی اور آج ہی درخواست ضمانت پر سماعت کی استدعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداروں کوبغاوت پر اکسانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

عدالت سے آج ہی درخواست ضمانت پر سماعت کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ عدالت درخواست ضمانت منظورکرے۔

- Advertisement -

خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قافلہ رواں دواں ہیں، قافلہ لاہوراسلام آبادموٹروے پربھیرہ ریسٹ ایریامیں مختصرقیام کیلئے رک گیا ہے۔

عمران خان آج آٹھ مختلف مقدمات میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے، اشتعال انگیز بیان پر عمران خان کے خلاف سات اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ مجسٹریٹ منظور احمد کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔

جس میں لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی چھبیس اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

دوسری جانب عمران خان کی اسلام آبادہائیکورٹ آمد سے قبل سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کےاطراف تمام دکانیں مکمل طور پر بند ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں