تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

عمران خان نے سندھ کے حوالے سے اہم ٹاسک دے دیا

عمران خان سے حلیم عادل شیخ اور عمران اسماعیل نے زمان پارک میں ملاقات کی جس میں پارٹی چیئرمین نے انہیں سندھ کے حوالے سے اہم ٹاسک دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے تمام جماعتوں اور سول سوسائٹی سے رابطے کا اہم ٹاسک دیا۔

عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں جب عدلیہ پر حملہ کیا جا رہا ہے تو اس کو روکنے کے لیے پوری قوم کو اکٹھا کرنا ہے۔ جو جماعتیں آئین کی بالادستی کے لیے کھڑا ہونا چاہتی ہیں ان سب سے رابطہ کیا جائے۔

اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر سندھ کی سیاسی، مذہبی، قوم پرست جماعتوں اور سول سوسائٹی سے رابطہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -