اشتہار

عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش،3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 13 اپریل تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی کورٹ نمبر 3 میں زمان پارک جلاؤگھیراؤ،پولیس پرتشدداورظل شاہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، ایڈمن جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے عمرإن خان کو انسداد دہشت گردی میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی دینے کی بھی ہدایت کی، جس کے بعد پولیس کی اضافی نفری انسداد دہشت گردی عدالت میں تعینات کردی گئی تھی، عمران خان کو سابق وزیر اعظم کے مکمل پروٹوکول کے ساتھ انسداد دہشت گردی عدالت لایا گیا۔

- Advertisement -

عمران خان ایڈمن جج عبہر گل کی عدالت میں پیش ہوئے ، جس کے بعد عدالت نے تین مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 13 اپریل تک توسیع کردی۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں جے آٸی ٹی کے سامنے بھی پیش ہوئے ، جے آٸی ٹی کے سربراہ نے عمران خان کو سوالنامہ دیا، عمران خان کے وکلا سوالنامے کا جواب جمع کرواٸیں گے۔

عمران خان کی عبوری ضمانت کیس میں جے آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی عمران کشورعدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوئے، جس پر وکیل عمران خان نے کہا کہ وہ اپنا تحریری بیان پولیس کو جمع کرادیتے ہیں، جے آئی ٹی زمان پارک آ کر تفتیش کر سکتی ہے۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بہتر یہی ہے آپ تحریری بیان کے جی آئی ٹی کو جمع کرا دیں، عمران کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ وہ عمران خان کا تحریری بیان عدالت میں جمع کرانے کو تیار ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو جلد از جلد تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں