تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان نے بحرانوں سے نکلنے کا واحد حل بتا دیا

چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی و معاشی بحرانوں کا واحد حل بتا دیا۔

نیوز کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ آپ کے پاس معیشت کو ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے زرداری اور شریف خاندان باہر پڑے اپنے آدھے اربوں ڈالر لےآئیں تو معاشی بحران سے نکل سکتے ہیں جب کہ سیاسی بحران سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے صاف و شفاف فوری انتخابات!

عمران خان نے کہا کہ یہ باہر جاکر ہاتھ پھیلا رہےہیں کوئی فری لنچ نہیں دے گا کوئی مفت میں مدد نہیں کرتا،یہ اب ہماری قومی سلامتی داؤ پر لگائیں گے، پچھلے 2ماہ سے پنجاب میں حمزہ شریف کی غیر آئینی حکومت بیٹھی ہے شکر ہے عدالت نے انھیں بےنقاب کردیاہے اب نظرآرہاہے کہ پنجاب میں حمزہ کی حکومت نہیں رہےگی پولیس اور بیوروکریسی کو پیغام دیتاہوں انھوں نے رہنا نہیں ہے ،غیرقانونی کام کئے تو تنخواہ دار لوگوں کیلئے مشکلات آئیں گی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے مہنگائی کی تھی توہمیں حکومت میں رہنےدیا جاتا ہم پریشر بھی برداشت کررہے تھے اور آئی ایم ایف پروگرام بھی چل رہاتھا ہمارے دور میں کورونا نے تباہی مچائی ،عالمی سطح پر قیمتیں بھی مہنگی ہورہی تھیں بجلی کے منصوبےانھوں نے لگائے پھر بھی ہم سستی بجلی دےرہے تھے ہم نے پیٹرول اور بجلی کی قیمت نہیں بڑھنے دی ، آئی ایم ایف کا دباؤبرداشت کیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آٹا اور گھی کی قیمتیں دیکھ لیں، ابھی تو لوگوں کے بجلی کے بل آنے ہیں اپنی چوری اور این آر او کہ ذہن استعمال کریں کہ مہنگائی کم کیسے کرنی ہے میری قوم سے اپیل ہے کہ پرامن احتجاج ہم سب کا حق ہے جمہوریت میں پرامن احتجاج کا ہمارا آئین حق دیتا ہے 2 جولائی کو اسلام آباد میں شام کوتاریخی اورپرامن احتجاج کریں گے کوئٹہ کراچی لاہور ملتان جیسے بڑے شہروں میں بھی پرامن احتجاج کیا جائے گا توڑ پھوڑ کرنے سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے ، پرامن احتجاج کریں گے۔

Comments

- Advertisement -