جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیشن عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں عمران خان کی دس مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر عمران خان کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کی، عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے اور نہ حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ ہو سکا۔

- Advertisement -

عمران خان کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا ، تفتیشی افسران نے تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔

جج نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ آپ نے مقدمات کا ریکارڈ جمع کروا دیا ہے اب آپ جا سکتے ہیں۔

10 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کے لیے عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 15مقدمات درج ہیں، استدعا ہے کہ عمران خان کی ضمانت منظور کی جائے۔

جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو کوئی اعتراض ہے ، کیا اس کیس میں کوئی ادارہ مدعی ہے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی دس مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تھانہ کوہسار میں درج مقدمےمیں عمران خان کی ستمبر کے پہلے ہفتہ تک عبوری ضمانت منظور کی گئی اور درج مقدمہ نمبر 425 میں آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں