تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کے خلاف تھانہ رمنہ اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

 عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس علی باقر نجفی نے سابق وزیر اعظم کے وکیل سے استفسارکیا کہ کیا اپ متعلقہ عدالت میں پیش ہو کر ضمانت لینا چاہتے ہیں۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے اور متعقلہ عدالت سے رجوع کرنے کےلیے مناسب وقت فراہم کرے۔

عمران خان کے وکیل نے ہائیکورٹ میں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر ٹی وی پرسن کر بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی، انھوں نے کہا عمران خان عوام میں نفرت پیدا کر رہے ہیں، اس ایف آئی آر میں من گھڑت باتیں ہیں۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا ہے، 18 اپریل کو اسلام اباد جا رہے ہیں اس لیے استدعا ہے کہ عید کے بعد تک حفاظتی ضمانت منظور کی جائے جس پر عدالت نے عمران خان کی عید کے بعد 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

فاضل جج نے 26  اپریل تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے عمران خان کو متعلقہ عدالت میں جا کر ضمانت حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں