اشتہار

اسلام آباد کی عدالتوں سے عمران خان کو عبوری ضمانت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کو دو مقدمات میں  ضمانت منظور کرلی گئی،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  31 اکتوبر تک اور سیشن عدالت نے  12 نومبر تک ضمانت منظور کی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کےخلاف احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی، عمران خان کے وکیل بابراعوان روسٹرم پر آئےاور عدالت کو کیس کے حوالے سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

عدالت نے بابر اعوان سے مکالمے میں کہا کہ عمران خان کی حاضری کے لیے آپ مرضی کی تاریخ دے دیں، عمران خان عدالت میں موجود ہیں۔

جج نے استفسار کیا کہ آپ کس تاریخ کو پیش ہو سکتے ہیں، وکیل بابر اعوان نے کہا کہ 12 نومبر کو عدالت پیش ہو جائیں گے۔

اسلام آباد:سیشن عدالت نےعمران خان کی عبوری ضمانت 12نومبر تک منظور کرلی اور عمران خان کو 10ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے الیکشن کمیشن کے فیصلے کےخلاف احتجاج کے معاملے پر عمران خان کیخلاف اقدام قتل ودیگردفعات کےتحت مقدمہ درج ہے۔

اس سے قبل دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کو نوٹس جاری کردیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں