تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

مجھے عام انتخابات کی طرف حالات بڑھتے نظر آ رہے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے عام انتخابات کی طرف حالات بڑھتے نظر آ رہے ہیں۔

نیوز اینکر پرسنز سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ان کا بوجھ مزید نہیں اٹھا سکتی، یہ نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے فوری بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر عمران خان نے کہا کہ اس کے لیے مونس الٰہی نے بہت اچھا کردارادا کیا ہے، میرا خیال ہے مسلم لیگ (ق) آگے چل کر تحریک انصاف کا حصہ بن جائے گی۔

عمران خان نے نے اعتماد کے ووٹ کے لیے 186 ارکان پورے ہونے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ لگ رہا تھا 186 ارکان پورے نہیں ہو پائیں گے مگر ہم نے پورے کر کے دکھا دیے۔

Comments

- Advertisement -