تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

حیدرآباد یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد، سائنس اور صوفی ازم کو فروغ دینے کا عزم، وزیراعظم کا ایک اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حیدرآباد یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، اپنے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ اس طرح سڑکوں کے افتتاح ہوتے تھے مگر آج یونیورسٹی کا افتتاح کر کے بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد مین حیدرآبادیونیورسٹی کے قیام کی تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزرا سمیت وزیراعظم عمران خان نے شرکت کی۔ سنگِ بنیاد کے بعد شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سڑکیں بنتی رہتی ہیں مگر قوم کو لوگوں پر خرچ کرناچاہیے، کبھی کوئی قوم تعلیم کے بغیر آگے نہیں بڑھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جنگ بدر کے بعد ہمارےنبیﷺ نے بڑا قدم اٹھایا تھا اور قیدیوں کو پیش کش کی تھی کہ وہ بچوں کو تعلیم دے کر رہائی حاصل کرسکتے ہیں، مجھے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے پر بہت خوشی ہوئی، اگر ہم لوگوں پر سرمایہ کاری کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

اُن کا کہنا تھاکہ اصل سیکیورٹی تعلیم کےذریعے ملتی ہے، صرف سنگاپور یونیورسٹی کا بجٹ پورے پاکستان کی یونیورسٹیوں سے زیادہ ہے، 21کروڑ پاکستانیوں کی ایکسپورٹ مشکل سے 24ارب ڈالر ہے جبکہ چھوٹے سے سنگاپورسے330ارب ڈالرکی ایکسپورٹ ہوتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشرہ تعلیم کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، ہمارے پاس 60فیصدپاکستانی 30سال سے کم عمر ہیں،اگر ہم نے ان نوجوانوں کو تعلیم دے دی تو یہ پاکستان اور اس کی معیشت کو اٹھا دیں گے۔

[bs-quote quote=”حیدرآباد یونیورسٹی کو ٹیکنیکل بیس بنائیں گے، مستقبل میں ایسا تعلیمی ادارہ بھی بنے گا جہاں صرف سائنس اور صوفی ازم کی تعلیمات دی جائیں گی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

عمران خان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کی سوچ بہت بڑی تھی، غربت اور بے روزگاری سے معاشرہ مشکل میں آجاتا ہے، خالد مقبول کی بات سے اتفاق کرتا ہوں جس نام پر پاکستان بنایا گیا تھا یہ وہ ملک نہیں ہے، انسان سب کچھ سہہ جاتا ہے مگر کفر کانظام نہیں چل سکتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں حیدرآباد یونیورسٹی کی مخالفت ہوئی یہ بات میری سمجھ سے باہر ہے، خالد مقبول صدیقی مجھے اُن لوگوں کا نام بتائیں جو رکاوٹ تھا کیونکہ اگر آپ تعلیم کو فروغ نہیں دے سکتے تو اس کے قیام کی خلاف ورزی بھی نہیں کرنی چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حیدرآبادیونیورسٹی کو ٹیکنیکل بیس بنائیں گے اور مستقبل میں عبدالقادر نامی ایسی یونیورسٹی بنائیں گے جہاں سائنس اور صوفی ازم ان دو مضامین کی تعلیم دی جائے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اسمبلی میں انگریزی میں تقریر کرتے ہیں جبکہ 90 فیصد پاکستانی صرف اردو زبان سے ہی واقفیت رکھتے ہیں، انگریزی میں تقریر کرکےاردوبولنےوالوں کی توہین کرتے ہیں، لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انگریزی میں بولیں گے تو پڑھالکھا سمجھاجائے گا۔

عمران خان کا آئندہ الیکشن ایم کیو ایم  کے ساتھ لڑنے کا اعلان

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی کے اختلافات کے باوجود سمجھتا تھا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کا نظریہ ایک جیسا ہے، حکومت میں آنے کے بعد ایم کیو ایم سے اتحاد ہوا تو دو وزارتیں متحدہ کو دیں، خالد مقبول اور فروغ نسیم ہر معاملے میں نفیس ثابت ہوئے، انشاء اللہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ایک ساتھ ہی لڑے گی۔

اپنی تقریر کے اختتام پر وزیر اعظم نے یقین دہانی کروائی کہ ’حیدرآباد یونیورسٹی کے حوالے سے جو بھی مشکلات درپیش آئیں وہ میرے علم میں لائی جائیں، میں ذاتی طور پر حکومت سے خود بات کروں گا، یونیورسٹی کے لیے سرکاری زمین فراہم کریں گے‘۔

Comments

- Advertisement -