تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایسی حکومت نہیں چاہیئے جو ملک کا پیسہ باہر لے جائے: عمران خان

گجرات: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسی حکومت نہیں چاہیئے جو ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جائے۔ حکومت کی نا اہلی کی قیمت عوام مہنگائی سے ادا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گجرات پہنچے۔ انہوں نے گجرات کے علاقے ٹانڈا میں عوام سے خطاب کیا۔

خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ٹانڈا کے لیے خاص منشور دیں گے۔ اصل جمہوریت یہ ہے کہ ہمیں ٹانڈا کے لوگوں کے مسائل پتہ چلیں۔ آپ نے ہمیں بتانا ہے کہ ہم آپ کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسی حکومت نہیں چاہیئے جو ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جائے۔ ایسی حکومت نہیں چاہیئے جو قرض لے کر ملک پر بوجھ ڈال دے۔ ’یاد رکھیں حکومت کی نااہلی کی قیمت عوام مہنگائی سے ادا کرتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس لگا لگا کر بجلی اور گیس مہنگی کردی گئی ہے۔ تاجر کس طرح بھارت جیسے ملک کا مقابلہ کرے گا۔ ’جب عدالت نا اہل قرار دیتی ہے تو کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر میں اقتدار میں ہوں تو میری ذمے داری ہے کہ بتاؤں پیسہ کہاں سے آیا۔ نواز شریف کے محلات پکڑے گئے، ان کو بتانا تھا پیسہ کہاں سے آیا۔ ’پیسے کا جواب نیب نے نہیں نواز شریف نے دینا تھا۔ اگر چور جواب دینے کے بجائے سوال کرے تو تھانیدار کیا کرے گا‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -