تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فردِ جرم عائد

اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فردجرم عائد کردی گئی تاہم انھوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی فوجداری کارروائی پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فردجرم عائد کردی گئی ، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے عمران خان پر فرد جرم عائد کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صحت جرم سے انکار کردیا ، جس کے بعد عمران خان کے وکلاء نے کیس کسی اور جج کو منتقل کرنے کی استدعا کی۔

عدالت کی جانب سے عمران خان کے وکلا کی استدعا مسترد کر دی گئی، وکیل عمران خان نے کہا کہ عدالت نے فرد جرم عائد کرنا چاہے ہم بائیکاٹ کر کے باہر آ گئے ہیں۔

گذشتہ سماعت میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس کےقابل سماعت ہونے پر درخواست دائر کی گئی، درخواست الیکشن ایکٹ سیکشن 190اے کے تحت دائر کی گئی، سیشن عدالت توشہ خانہ کیس کی براہ راست سماعت نہیں کرسکتی۔

عمران خان کےوکیل خواجہ حارث نےعدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے عدالت میں الیکشن ایکٹ کا سیکشن 190 اور 193 پڑھ کر سنایا تھا۔

بعد ازاں سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی عدالت کے دائرہ اختیار اور درخواست کے ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں تھیں۔

سیشن عدالت نے فیصلہ کیا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم 10مئی کو عائد کی جائے گی جبکہ عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 10مئی کو طلب کر لیا۔

Comments

- Advertisement -