تازہ ترین

عمران خان کی تمام پاکستانی پُرامن مظاہروں کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تمام پاکستانی پرامن مظاہروں کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ پر قبضے اور آئین کوروندنے کیلئےغنڈوں کو سہولت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘بغیرکسی تحقیقات لیڈر شپ اور7ہزارکارکنوں کو جیلوں میں بھیج دیا گیا، ان کا مقصد ملک کی سب سے بڑی وفاقی جماعت پر پابندی لگانا ہے، یہ بھی تحقیقات نہیں کی گئیں سرکاری عمارتوں پرحملے،نہتےمظاہرین کی ہلاکتوں کاذمہ دار کون ہے؟۔’

عمران خان نے مزید لکھا کہ ‘اس دوران سپریم کورٹ پر قبضے،آئین کوروندنے کیلئےغنڈوں کو سہولت دی گئی، تمام پاکستانی پرامن مظاہروں کیلئے تیار رہیں ، سپریم کورٹ اور آئین کی تباہی کا مطلب پاکستان کے خواب کا اختتام ہوگا۔’

اس سے قبل آج صبح سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ٹوئٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ’’اب لندن کا مکمل منصوبہ سامنے آ گیا ہے، اور منصوبہ یہ ہے کہ بشریٰ بیگم کو جیل میں ڈال کر میری تذلیل کی جائے۔‘‘

انھوں نے لندن پلان کے حوالے سے مزید کہا تھا ’’مجھے 10 سال تک جیل میں رکھنے کے لیے غداری کے قانون کا استعمال کیا جائے گا، اس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنوں کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔‘‘

عمران خان کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر نہ صرف پی ٹی آئی کے کارکنوں بلکہ عام شہریوں پر بھی تشدد کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -