اشتہار

غیرمعمولی لڑائیوں میں پیادے اپنی اوقات سے بڑھ کرکام کرجاتے ہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غیر معمولی لڑائیوں میں پیادے اپنی اوقات سے بڑھ کرکام کرجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈیلی ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پرُامن ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مارچ کےاسلام آباد پہنچنے پر تعداد ظاہر کردے گی کہ پاکستانی قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں، ورنہ عوامی مینڈیٹ کی اہم اہمیت ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیرمعمولی لڑائیوں میں پیادے اپنی اوقات سے بڑھ کرکام کر جاتے ہیں۔

یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم مرحلہ آنے والا ہے،یہ آزادی کی تحریک کے بعد دوسرا بڑا مرحلہ آنے والا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا مطلب آزادی ہے، چوروں کے ٹولے کا جھوٹ ہردوسرے دن پکڑا جاتا ہے، سب سے زیادہ جھوٹ مریم نواز کے پکڑے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں