تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

عمران خان صادق وامین نہیں رہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانون کے مطابق عملدرآمد کریگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی ترجمان مطالبہ کیا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں، وہ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہوا کہ عمران خان نے مختلف ممالک سے فارن فنڈنگ لی،ان میں تین سو اکاون غیرملکی کمپنیز جبکہ چونتیس غیرملکی شہری شامل ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ تیرہ بینک اکاؤنٹس عمران خان خود چلاتا رہا اورانہیں چھپاتا رہا اور الیکشن کمیشن میں جعلی اور جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے گئے۔

حکومتی ترجمان نے کہا کہ عمران خان اس چوری کی وجہ سے الیکشن کمیشن پرحملےکررہا ہے، پی ٹی آئی کے خلاف کیا اقدام کرنا ہے؟ وفاقی حکومت قانون کے مطابق فیصلے پرعملدرآمد کریگی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرراجہ نے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی آئی کو ابراج گروپ سمیت غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ موصول ہوئی، پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیان حلفی غلط قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -