ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

خراب موسم کے باعث وزیر اعظم جلسے کیلیے کرم نہ پہنچ سکے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: خراب موسم کے باعث وزیر اعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر ضلع کرم کے راستے سے واپس آگیا۔

ضلع کرم جلسے سے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا جس میں انہوں نے کہا کہ کرم کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، کرم جلسے میں خرابی موسم کے باعث شرکت نہ کر سکا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کرم کے عوام بلدیاتی الیکشن میں بھر پور طریقے سے شرکت کریں، کرم کے عوام بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا استعمال کریں، ان شا اللہ جلد ضلع کرم کا دورہ کروں گا اور عوام کے درمیان ہوں گا۔

ادھر تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ خراب موسم کے باعث وزیر اعظم عمران خان جلسے کے لیے کرم نہ پہنچ سکے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم نے راستے میں ویڈیو پیغام کے ذریعے جلد کرم آنے کا وعدہ کیا، وزیر اعظم عمران خان نے عوام کے اتنی بڑی تعداد میں آنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں