منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

‘حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے مجھے وکلا کی ضرورت ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے مجھےوکلا کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ بار کونسل میں وکلا  کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں، وکلانے بھی حقیقی آزادی کی تحریک میں کرداراداکرناہے کیونکہ قانون وانصاف کی بالادستی کےبغیرکوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وکلاکی ذمہ داری ہےکہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کریں، حقیقی آزادی کی تحریک کیلئےمجھےوکلا کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی

وکلا کنونشن سے خطاب کے بعد عمران خان گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم کی جانب روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ حقیقی آزادی تحریک سے متعلقہ جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

ادھر پی ٹی آئی کی جانب سے آج ملک بھر میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں عوام کی کثیر تعداد موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں