اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے میں واضح کیا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا اور اگر ملا تو وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیج دوں گا۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور مزید آگے بڑھے گا، پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا، سکیورٹی ذرائع کی تردید
بانی پی ٹی آئی عمران خان دو مرتبہ آرمی چیف کو خطوط ارسال کرنے کا دعویٰ کر چکے ہیں تاہم سکیورٹی ذرائع نے اس کی تردید کی تھی۔
گزشتہ روز عمران خان نے سپہ سالار کو تیسرا خط لکھنے کا اعلان کیا تھا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بتایا تھا کہ وہ اگلے ہفتے جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ رہے ہیں۔
علمیہ خانم کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور چیف جسٹس عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، یہ سارے خط کھلے ہیں اور عوام ان خطوں کو پڑھ رہے ہیں، دہشتگردی کے خلاف فوج اور قوم کو ایک ہونا ہوگا۔