اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے حکومت اپنی مدت سے پہلے ہی ختم ہوجائے۔ انتخابات میں کسی بھی وجہ سے تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے زیادہ تر ارکان نواز شریف کے ساتھ نہیں۔ پارٹی کے لوگ خود کو نواز شریف سے الگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے حکومت اپنی مدت سے پہلے ہی ختم ہوجائے۔ حکومت ختم ہونے کے بعد 90 روز میں الیکشن ضروری ہیں۔
خیبر پختونخواہ میں شجر کاری مہم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ درختوں کی کٹائی کرنے والوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔ ٹمبر مافیا کو کسی صورت درختوں کی کٹائی نہیں کرنے دیں گے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔