اشتہار

‘سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ کو گرفتارکرنے کی کوشش ہورہی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، ساری دنیا میں اس وقت پاکستان کا مذاق اڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سیشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا مقدمہ درج کرکے سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ کو گرفتارکرنے کی کوشش کی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ خود سوچیں دنیا میں یہ کتنا بڑا مذاق بنا دنیا میں ہیڈ لائنز بنیں ، تاثر گیا کہ بنانا ریپبلک ہے یہاں کوئی قانون ہے ہی نہیں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جو فیصلے کر رہے ہیں اور کروا رہے ہیں ان کو اپنے ملک کا سوچنا چاہیے، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر تشدد عدالت میں کنفرم ہوا ہے ، مجسٹریٹ نے تشدد ہوتے ہوئے شہباز گل کو پولیس کے پاس واپس بھیجا ، میں اس پر “ قانونی ایکشن “ کا کہتا ہوں تو مجھ پر دہشت گردی کا کیس ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی طاقت سے خوفزدہ ہیں ، تحریک انصاف آگے بڑھی رہی ہے ضمنی الیکشنز جیتتی جارہی ہے، یہ خوف میں آکر اپنی ذات بچانے کیلئے ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی کوشش کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں