ریاض: وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے، قبل ازیں عمران خان مدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں اُن کا استقبال ڈپٹی گورنر اور پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسولﷺپرحاضری دی ، نوافل ادا کئے، انہوں نے امت مسلمہ، ملکی امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
اس موقع پرسعودی پروٹوکول کے حکام اور پاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی موجود تھے جبکہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں موجود رہے۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہوئے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسولؐ پر حاضری ،نوافل کی ادائیگی
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا دورہ دو طرفہ تعلقات کا تسلسل ہے، سعودی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
سمو #ولي_العهد يجتمع مع رئيس الوزراء الباكستاني ويستعرضان العلاقات الثنائية وأوجه التعاون المشترك والتطورات الإقليمية والدولية والجهود المبذولة تجاهها وعدد من المسائل ذات الاهتمام المشترك. pic.twitter.com/Ikpcgu1xIX
— بدر العساكر Bader Al Asaker (@Badermasaker) December 14, 2019
علاوہ ازیں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عمران خان رواں ماہ بحرین ، سوئٹزرلینڈ اور ملائیشیا کے دورے پر بھی جائیں گے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم15 دسمبر سے 21 دسمبر تک 3غیر ملکی دورے کریں گے، عمران خان 16 دسمبر کو 2 روزہ دورے پر بحرین ، 17 دسمبرکو 2روزہ دورےپرسوئٹزرلینڈجائیں گے، جہاں وہ جنیوا میں پناہ گزینوں پرعالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات۔ پاک سعودی دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ pic.twitter.com/xUOCDs1cr3
— Govt of Pakistan (@pid_gov) December 14, 2019