اسلام آباد: تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے یوم پاکستان پرپیغام میں کہاکہ ارض پاک کومجرموں کےچنگل سے چھڑانے کی تدبیر کریں۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے یوم پاکستان پر پیغام میں کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت قیام پاکستان کاسفر کامیابی سےطے ہوا۔
عمران خان نےکہاکہ آج کے دن کا تقاضا ہےکہ ہم اپنے عہد کی تجدید کریں اور وطن کواس کاحقیقی مقام دلانےکیلئےاپنی تمام قوت لگادیں۔
تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کا کہناتھاکہ مصلحت کو خیر باد کہناہوگا،خوف کی زنجیریں توڑنی ہوں گی جبکہ مسندوں سےمجرم اتار کرباکردار افرادکوحکومت سونپنے کا عزم کریں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےکہاکہ عہدکریں ناانصافی کےنظام کوعدل وانصاف سے بدل دیں گے اور ملک میں نفرت کے بیج نہیں بونے دیں گے۔
مزید پڑھیں:یوم پاکستان پرصدرپاکستان اور وزیراعظم کا پیغام
یاد رہےکہ اس سے قبل یوم پاکستان پروزیراعظم میاں محمدنواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ تئیس مارچ ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے۔
مزید پڑھیں:پاک فضائیہ کےشیردل فارمیشن کا دلکش فضائی مظاہرہ
واضح رہےکہ ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغازاکتیس اورصوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔