اشتہار

مردان جلسہ ، عمران خان نے اہم پیغام جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اہلِ مردان! ہمارا مقصد ایک ہےکہ ہم غیرت مندقوم ہیں،ہم خود پر مسلط کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مردان جلسے کے حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اہلِ مردان! ہمارا مقصد ایک ہےکہ ہم غیرت مندقوم ہیں،ایک بیرونی سازش کے نتیجے میں کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا، ہم خود پر مسلط کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے.

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، 13 مئی کومیں آپ کے پاس آرہا ہوں، مزید گفتگو 13 مئی کی شام کومردان میں پہنچ کر کروں گا۔

- Advertisement -

خیال رہے پاکستان تحریک انصاف ” حقیقی آزادی تحریک” کے سلسلے میں آج اٹک میں پاور شو کرے گی، جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔

جلسے سے ایک روز قبل اٹک میں کارکنان اور عوام کا جوش قابل دیدنی رہا، شہر بھر میں چھوٹی بڑی ریلیاں نکل کر ضلعی کونسل اسٹیڈیم جاکر اختتام پزیر ہوتی رہی، ریلی کے شرکا کے امپورٹڈ حکومت نا منظور کے واشگاف نعرے لگاتے رہے اور اپنا لہو گرماتے رہیں اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد نے عمران خان کا ساتھ دینے کاعزم بھی دہرایا۔

واضح رہے کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے مئی کے آخری ہفتے میں قوم کو اسلام آباد میں جمع ہونے کی کال دیں گے۔

اس سے قبل عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جلہم جلسے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اب اسلام آباد میں 20 لاکھ کی بجائے 25 لاکھ افراد کو جمع کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں