تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر کے لیے اہم پیغام

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے قومی دن برائے یکجہتی کے موقع پر حکومت، عوام اور اپنی جانب سے مبارک باد پیش کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترکی کےقومی دن برائےیکجہتی کےموقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام اہم پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے حکومت پاکستان،عوام اور اپنی طرف سےجمہوریت،قومی یکجہتی کے دن کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج کےدن ہماری حکومت ترکی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کے عزم کا اظہارکرتی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چار سال قبل آج کے دن ترک عوام نے بہادری کی مثال قائم کی اور امن واستحکام، جمہوری اداروں کو محفوظ بنانےکیلئے مثالی جرأت کامظاہرہ بھی کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’دنیا نے انسانی ہمت اور عزم کی داستان 15جولائی2016کو دیکھی، یہ داستان تاریخ کے اوراق میں درج کردی گئی جو ہمیشہ یاد رکھی جائےگی‘۔

مزید پڑھیں: ترکی: ناکام فوجی بغاوت میں ملوث 104 فوجی افسران کو عمر قید کی سزا

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ہر محاذ پر ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، پاکستان دہشت گرد تنظیم فتح اللہ گولن سے نمٹنے کیلئے ترکی کی حمایت جاری رکھےگا، ایک صدی پہلےہمارےآباؤ اجداد نے بھی ترک قوم کیلئے قربانی دینے سےدریغ نہیں کیا تھا، 15 جولائی2016 کو بھی پاکستانیوں نے ترک قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا‘۔

عمران خان کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ’پوری پاکستانی قوم نےترکش امن، استحکام اور جمہوریت کیخلاف اقدام کی مخالفت کی،ہم نےشہدا کو خراج عقیدت اور ان کےخاندانوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا تھا‘۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔