تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

عمران خان کا گرفتاری سے بچنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔

عمران خان کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا ہے کہ عدالت جب کہے مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں اور نہ ہی کبھی سزا ہوئی، فرار ہونے یا پراسیکیوشن کے شواہد خراب کرنے کا امکان تک نہیں۔

عمران خان نے درخواست میں کہا ہے کہ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کو تیار ہوں ، ضمانت منظورکی جائے۔

یاد رہے عمران خان نے رات گئے بنی گالہ میں قانونی ٹیم سے مشاورت کی اور انسداد دہشت گردی کے مقدمے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قانونی دستاویزات پر دستخط کر دیے تھے۔

گذشتہ روز عمران خان کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں :عمران خان کیخلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی عمران خان نےتقریرمیں کہاتمہارےاوپرکیس کرناہے مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔

متن کے مطابق عمران خان کے ان الفاظ اورتقریر مقصد پولیس کے اعلی حکام اورعدلیہ کو دہشت زدہ کرنا تھا، عمران خان کے اس انداز اورڈیزائن میں کی گئی تقریر سے پولیس حکام،عدلیہ اورعوام میں خوف و ہراس پھیلا۔

عمران خان کی تقریرکے متعلقہ حصے کامتن ایف آئی آر کے ساتھ لگایا گیا ہے۔

Comments