جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پھر کہہ رہا ہوں کہ مجھ پر حملے کا خطرہ ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اب پھر کہہ رہا ہوں کہ مجھ پر حملہ کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک سے ویڈیو لنک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھ پر یہ پھر حملہ کریں گے، یہ اب زیادہ خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خوف کی صرف ایک وجہ ہے کہ اگر عمران خان کی حکومت آگئی تو شامت آجائے گی۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے اب بھی حملہ ہوسکتا ہے، میں نے ٹیپ رکھی ہوئی ہے کہ کون مجھے قتل کرنا چاہتا ہے؟ان تین لوگوں کے علاوہ اور دو لوگ اور بھی ہیں جن کے نام ٹیپ میں ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پر ہونے والے حملے کا نواز شریف کو پتا تھا تسنیم حیدر کا بیان سامنے آیا، اس نے بتایا کہ مجھے اور ارشد شریف کے قتل کا پلان بنایاگیا، جی آئی ٹی نے تسنیم حیدر کا بیان ریکارڈ کیا، نگراں حکومت نے نجانے کس مجبوری میں جے آئی ٹی کو ختم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم اپنی الیکشن مہم کا آغاز کررہے ہیں، عمران خان

اپنی نیوز کانفرنس میں سابق وزیراعظم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نوازشریف بیمار تھا تو حکم آیا اسے کچھ ہوا تو ہماری حکومت ذمہ دار ہوگی، میرا سوال یہ ہے کہ مجھے کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا؟۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں پیشی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچا تو پولیس سیکیورٹی سے بھاگ گئی، تین مختلف جگہوں پر پیش ہوا، پولیس کی کوئی سیکیورٹی نہیں تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جن کو میری حفاظت پرلگایا گیا ان ہی سے جان کو خطرہ ہے،کیا میری حفاظت راناثنااللہ کریں گے پولیس ان کے ماتحت ہے؟۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں