جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

خاتون جج دھمکی کیس : عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت میں تبدیل کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : خاتون جج کودھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں خاتون جج کودھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پر نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے نظرثانی اپیل پر فیصلہ سنایا ، جس عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت میں تبدیل کرنے حکم دے دیا۔

عدالت نے نئےقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے 20ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔

اس سے قبل سماعت میں جونیئرسرکاری وکیل نے بتایا کہ رضوان عباسی پبلک پراسیکیوٹر ہیں لیکن سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، پراسیکیوٹر رضوان عباسی آرہےہیں، ساڑھے11تک سماعت میں وقفہ کیا جائے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کے وکالت نامہ میں قیصرامام اور علی بخاری کا نام ہے، جس پر جونیئروکیل عمران خان نے کہا کہ
علی بخاری اسپتال میں ہیں،منگل تک سماعت ملتوی کردیں۔

جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کے وکالت نامہ میں قیصرامام کا بھی نام ہے، وہ کہاں ہیں؟ تو پھر وارنٹ دوبارہ بحال کردیتےہیں اگر آپ کی طرف سے وکیل نہیں آرہے۔

اہم ترین

مزید خبریں