ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

مافیا ہاتھ دھو کر چیف جسٹس کے پیچھے پڑا ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مافیا چیف جسٹس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہے، چیف جسٹس اورآئین کے لیے ریلیاں کرنے والاہوں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نےعدالت میں پیشی پرروانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاؤں میں سوجن کے باوجود جا رہا ہوں کیونکہ عدالت نےطلب کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ججز کیخلاف ہر قسم کی حرکتیں اورپروپیگنڈہ کرتےہیں، وزیر آباد اور جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی اور وزیرآباد جےآئی ٹی کی فائنڈنگز کواسی وجہ سے سبوتاژ کیا گیا۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس سےاظہاریکجہتی کیلئے ہفتے کو5:30بجےآپ سب نے اپنےعلاقوں میں ایک گھنٹے کیلئے باہر نکلنا ہے، مافیاچیف جسٹس کے پیچھےہاتھ دھو کر پڑا ہے، مافیا نے سپریم کورٹ کوتقسیم کیا ہوا ہے ، آئین کی دھجیاں اڑا رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں اس لیے چیف جسٹس کیخلاف جا رہےہیں، چیف جسٹس کو بتانا ہے کہ قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس اورآئین کے لیے ریلیاں کرنے والاہوں، ملک بچاؤ، آئین بچاؤ اورسپریم کورٹ بچاؤ ریلیاں ہوں گی، لاہور، راولپنڈی اورپشاور میں ریلیاں نکالی جائیں گی، لاہور میں ریلی کی قیادت میں خود کروں گا۔

سابق وزیراعظم نے بتایا کہ سپریم کورٹ اورآئین بچانے کیلئے ہفتہ کو4 ریلیز کاانعقادکرنےجارہاہوں، لاہور میں ریلی کی قیادت خودکروں گا، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں