تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

آئین کہتا ہے 90دن میں انتخابات کراؤ، یہاں بہانے بنائے جارہے ہیں کہ پیسے نہیں، عمران خان

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں تماشہ لگا ہوا ہے، آئین کہتا ہے نوے دن میں انتخابات کراؤ، بہانے بنائے جارہے ہیں پیسے نہیں، یہ بھی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدینہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی، علما اور اسکالرز کا کام ہے یہ بات عوام تک لیکر جائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کونسے ملک ہیں جہاں کا ہمارے لوگ ویزہ لینے کیلئے ترستے ہیں، لوگ کشتیوں میں یورپ جاتے ہیں ڈوب کر مرتے بھی ہیں، کیا وجوہات ہیں جو لوگ یورپ جانےکیلئے جان کی پروا نہیں کرتے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یورپ،چین،امریکا آج پاکستان سے آگے نکل گئے ہیں، گہرائی میں جائیں تو پتہ چلے گا یہ ممالک مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو لیکر آگے چلے، مدینہ کی ریاست کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوگا 10 سال میں انقلاب آچکا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ حضورﷺ کے دور میں دنیا کا سب سے بڑا انقلاب آیا تھا، لوگ کہتے ہیں چنگیزخان کے منگولین نے آدھی دنیا پر قبضہ کرلیا تھا، جب منگولین نےقبضہ کیاتھاتوخون کےدریابہےتھے، اللہ رب العالمین ہیں حضورﷺ رحمت العالمین ہیں، جوانسانی معاشرہ ان کے بتائے اصولوں پر چلے گاترقی کرے گا۔

مدینہ کی ریاست کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کا پہلا اصول عدل و انصاف تھا، مدینہ کی ریاست نے انسانوں کو ذہنی طور پر آزاد کیا، مدینہ کی ریاست اصولوں پر کھڑی کی گئی، انسانوں اورجانوروں کے معاشرےمیں سب سے بڑا فرق انصاف ہوتا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حضرت ابوبکرؓ جب خلیفہ بنے تو پہلا مشن طاقتور اور کمزور کو قانون کے سامنے برابر کیا، جب آپ لوگوں کے بنیادی حقوق کاتحفظ کرتےہیں تو معاشرہ اوپر جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کبھی بھی غلام انسانوں نے بڑے کام نہیں کیے، غلامی صرف فزیکل نہیں ذہنی بھی ہوتی ہے جو زیادہ خطرناک ہے، حضورﷺ نے فرمایا تھا علم حاصل کرنے کیلئے چین بھی جانا پڑے تو جاؤ۔

دنیا میں رول آف لا کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ آج مسلمان دنیا میں رول آف لا کے کیا حالات ہیں، دوسری طرف مغربی دنیا میں رول آف لا دیکھ لیں، سب سےزیادہ رول آف لاسوئٹزرلینڈ میں ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طاقتور مافیا ہے جو مرضی چاہےکرلے، پاکستان میں قبضہ گروپ پھر رہے ہیں، یہاں لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈال رہے ہیں، یورپ میں کبھی قبضہ گروپ سنا ہے، چھوٹی چوری سے ملک تباہ نہیں ہوتے، بڑے وزیر چوری کرتے ہیں تب ملک تباہ ہوتا ہے۔

انھوں نے سوال کیا کہ کبھی مغرب میں سنا بڑے چوروں کو این آراو دیا ہو، حضورﷺنے 1500سال قبل کہا تھا تم سے پہلے بڑی قومیں تباہ ہوئیں، مغرب میں سب سے زیادہ بڑے چوروں کوپکڑاجاتا ہے۔

دیگر ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ سنگاپور نے بڑے بڑے چوروں کوپکڑا نیچے والے خود ہی ٹھیک ہوگئے، چائنا نے ساڑھے 400 وزیروں کو کرپشن پرسزائیں دی ہیں، چائنا سب سے تیز ترقی کرتاملک ہے،عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جمہوریت وہ ہوتی ہے جو قانون کے برابر سب کوایک کردے، آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں،یہ سب ملکرکہہ رہے ہیں کہ الیکشن نہیں ہوں گے، کہا جا رہا ہے کہ الیکشن کرانےکیلئے پیسے نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -