تازہ ترین

رانا ثنااللہ کی عمران خان کو دھمکیاں ، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

واشنگٹن : امریکا نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا...

امریکا نے زلمے خلیل زاد کے بیانات کو ذاتی خیالات قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا نے زلمے خلیل زاد کے بیانات...

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

عمران خان نے جاسوسی کیلئے ڈیوائس لگانے والے ملازم کو معاف کردیا

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جاسوسی کیلئے ڈیوائس لگانے والے ملازم کو معاف کردیا ہے

چیئرمین پی  ٹی آئی عمران خان کے گھر میں جاسوسی کے معاملہ پر  عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پکڑے جانے والے ملازم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ جاسوسی کے لیے ڈیوائس لگانے والا ملازم پکڑا گیا ہے، 23 سالہ ملازم گزشتہ 6 سال سے عمران خان کے گھر پر صفائی کا کام کرتا تھا جسے جاسوسی کے لیے استعمال کیا گیا اب اس کی جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملازم کو معاف کردیا ہے، ملازم کا استعمال کرنے والوں کو پیغام ہے گھروں کے تقدس کو پامال نہیں کرنا چاہیے۔

ملازم نے میڈیا کے سامنے جاسوسی کیلئے ڈیوائس لگانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی مجھے معاف کردیں، میں ڈیوائس لے کر آیا تھا لیکن لگانے سے پہلے پکڑا گیا۔

ملازم نے کہا کہ معاف کرنے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جاسوسی کی کوشش ناکام

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا تھا، بنی گالہ کے ملازمین کو خرید کر جاسوس ڈیوائس لگانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بنی گالہ میں ہی موجود ایک ملازم نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

ملازم کو عمران خان کے کمرے میں جاسوس ڈیوائس لگانے کیلیے پیسے دیے گئے تھے کہ ایک ملازم نے بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم کو جاسوس ڈیوائس لگانے سے متعلق منصوبے سے آگاہ کردیا۔

Comments