تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

عمران خان کی جاسوسی کی کوشش ناکام

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، بنی گالہ میں ملازم نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، بنی گالہ کے ملازمین کو خرید کر جاسوس ڈیوائس لگانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بنی گالہ میں ہی موجود ایک ملازم نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کو عمران خان کے کمرے میں جاسوس ڈیوائس لگانے کیلیے پیسے دیے گئے تھے کہ ایک ملازم نے بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم کو جاسوس ڈیوائس لگانے سے متعلق منصوبے سے آگاہ کردیا۔

اطلاع کے بعد بنی گالہ سیکیورٹی ٹیم نے ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے مذکورہ واقعے پر کہا ہے کہ ہم کچھ ماہ سے مسلسل کہہ رہے ہیں عمران خان کی جان کو خطرات ہیں اور حکومت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو عمران خان کی سیکیورٹی سے آگاہ کرچکے ہیں۔

شہباز گل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی جاسوسی کیلیے بنی گالہ کے ایک ملازم کو خریدا گیا تھا، عمران خان کے کمرے کی صفائی کرنے والے ملازم کو باقاعدہ ٹریپ کیا گیا اسے کہا گیا مدد کی گئی تو کاروبار سیٹ کردیں گے اور اس کو بہت عرصے سے پیسے دیے جارہے تھے اور اس کے بدلے اس نے عمران خان کے کمرے میں ایک جاسوس ڈیوائس لگانی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس قسم کی بھونڈی حرکتیں کی جارہی ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے، ہمارے لوگوں کو دفتروں میں بلاکر معلومات لینے کی کوشش کی جاتی ہے، دفتروں میں بلاکر دھمکایا جاتا ہے اور پھر معلومات لینے کی کوشش کی جاتی ہے، اس قسم کی شرمناک حرکتوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔

شہباز گل نے بتایا کہ جو ملازم پکڑا گیا ہے اس نے اور بھی بہت باتیں بتائی ہیں جو اس وقت شیئر نہیں کرسکتا، اس ملازم کو عرصے سے پیسے دیے جا رہے تھے اور کیا کیا کام کرائے ہونگے ابھی پتہ نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -