تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

عمران خان کا اسلام آباد جانے کا شیڈول آخری لمحات میں تبدیل

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا دارالحکومت اسلام آباد جانے کا شیڈول آخری لمحات میں تبدیل ہوگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملتان جلسے سے اسلام آباد کے بجائے پشاور کے لیے روانہ ہوگئے۔ عمران خان نے آخری لمحات میں اسلام آباد جانے کا پروگرام تبدیل کیا۔ وہ اسلام آباد مارچ کا حتمی اعلان اتوار کو پشاور سے کریں گے۔

قبل ازیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پشاور میں کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، مارچ کا اعلان پرسوں (اتوار) کروں گا، 25 سے 29 مئی کے درمیان مارچ ہو سکتا ہے۔

عمران خان نے اسلام آباد مارچ میں صرف ایک ہی مطالبہ ہوگا کہ اسمبلی تحلیل کریں اور فوری الیکشن کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک امریکی انڈر سیکریٹری ڈونلڈ لو کہتا ہے کہ عمران خان کو ہٹایا تو پاکستان کو معاف کر دیں گے، میں بتا دوں کہ پاکستان کو کسی سے معافی کی ضرورت نہیں کیوں کہ یہ خوددار قوم ہے، یہ حضور ﷺ کی امت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں بدقسمتی سے اشرافیہ ہے، ایلیٹ نے 22 کروڑ عوام کے منتخب کردہ وزیر اعظم کیلئے سازش رچائی، نواز شریف نے باہر بیٹھ کر سازش کی، یہاں سے زرداری ساتھ مل گیا، یہ سمجھے پی ٹی آئی اور عمران خان کی قبر کھو دی گئی ہے انہیں اللہ حافظ کہہ دو۔

Comments