اشتہار

عمران خان نے اسپیشل پاور آف اٹارنی تیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عدالتی کارروائیوں کیلئے اپنے متبادل کے طور پر وکیل نعیم پنجوتھا کو نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسپیشل پاور آف اٹارنی تیارکرلی، عمران خان نے عدالتی کارروائیوں کیلئے اپنے متبادل کے طور پر وکیل نعیم پنجوتھا کو نامزد کیا۔

نعیم پنجوتھاکوتمام عدالتوں میں درخواستیں،اپیلیں،انٹراکورٹ اپیلیں دائرکرنے کا اختیار ہے، عمران خان نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کےباعث سول اورفوجداری کیسزمیں عدالت پیش نہیں ہوسکتا۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نعیم پنجوتھا میری طرف سے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خلاف تمام مقدمات کی سماعت ایک ہی جگہ کرنے کیلیے درخواست دائر کر دی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ پنجاب میں درج تمام مقدمات کی سماعت ایک ہی جگہ کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں