تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

’عمران خان نے گزشتہ روز گرفتاری کیلیے 4 مرتبہ بیگ تیار کیا‘

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز گرفتاری دینے کے لیے 4 مرتبہ بیگ تیار کیا اور کہا کہ لوگ لڑ پڑیں گے اور خون خرابہ ہوگا۔

مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم آخری قطرے تک ملک کا ساتھ دیں گے، آئی جی پنجاب جو رقص کرتا ہے وہ سب کو نظر آ رہا ہے کہ چابی کس نے دی ہے، ایسا تو مارشل لا میں نہیں ہوا جو لوگوں کے گھروں پر شیلنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے عہدیدار جاتے ہوئے دیکھے ہیں، عمران خان کی گرفتاری اس لیے نہیں دے رہے کیونکہ انہیں مارنا چاہتے ہیں، ظل شاہ ہیرو ہے جس کی قربانی کا حساب لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے بند کمرے میں کس نے وعدہ کیا ہے لیکن قوم نے بھی ایک وعدہ اپنے قائد (عمران خان) سے کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -