تازہ ترین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

مستونگ خودکش حملہ: سب کے پیچھے ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ

کوئٹہ: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا...

نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ...

فوج نیوٹرل ہے تو اب بھی نیوٹرل رہے، عمران خان

پشاور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج نے کہا تھا کہ وہ نیوٹرل ہیں اگر وہ نیوٹرل تھے تو اب بھی نیوٹرل رہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست پرامن ہے، ہمارے جلسوں میں ہر طبقے کے لوگ، خواتین آتی ہیں، یہ سیاست میں ہمارا حقیقی آزادی کی طرف جہاد ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فوج نیوٹرل ہیں تو وہ اب بھی نیوٹرل رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور سے لانگ مارچ کو خود لیڈ کریں گے اور 25 مئی کو دوپہر تین بجے سرینگر ہائی وے پر سب کا منتظر ہوں گا، ہمارے پرامن مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ  فوج نے کہا تھا کہ وہ نیوٹرل ہیں اگر وہ نیوٹرل تھے تو اب بھی نیوٹرل رہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ عوام سمیت ہر شعبے کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، ہر طبقے سمیت سابقہ فوجیوں کو بھی اس آزادی کی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -