اشتہار

عمران خان وعدہ کریں گرفتاری پر ضمانت کی درخواست نہیں دینگے، قادر پٹیل

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان نے گرفتاری دی تو سندھ کی جیل میں ان کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

عبدالقادر پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان گرفتاری دیں اور ساتھ وعدہ بھی کریں کہ وہ سال بھر ضمانت کی درخواست نہیں دیں گے، جیل میں ان کا خیال رکھیں گے اور بہترین سرکاری ڈاکٹر ان کی ٹانگ کا علاج کریں گے۔

وزیر صحت نے کہا کہ عمران خان خود ضماتیں لے کر جیل بھرو تحریک کا اعلان بھی کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے بھی سیانے ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کرائے کے سیاستدان ہیں، وہ عمران خان سے پیشگی معاوضہ لے کر گرفتاری دیں گے، پی ٹی آئی کے کچھ لیڈر اسپتال میں داخل کرنے کی درخواست کر رہے ہیں، وہ گرفتاری کے خوف سے اسپتال آئے تو ضرور داخل ہوں گے۔

فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جو پہلے دو دنوں کیلیے جیل گئے تھے ابھی تک رو رہے ہیں، میڈیا پر شکلیں دکھانے والوں نے ابھی گرفتاری دینے کا اعلان نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں