تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نوازشریف کے بعد زرداری بھی کہے گا کہ مجھے کیوں نکالا؟ عمران خان

سکھر: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بعد زرداری بھی کہے گا کہ مجھے کیوں نکالا؟ وقت کےفرعونوں نے سندھ کےعوام پرظلم کیا، 21سال پہلے سندھ کے عوام کے حالات بہتر تھے اب زیادہ خراب ہوگئےہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، شیخ رشید اور حلیم عادل شیخ بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

عمران خان نے کہا کہ اتنی گرمی کے باوجود سکھر کے عوام نےجلسے میں بھرپور شرکت کی، میں آپ کا شکریہ ادا کرتاہوں، انہوں نے کہا کہ سندھ کےعوام کی لوٹی ہوئی دولت کو باہرمنتقل کیا گیا، سب کو پتہ ہے کہ سندھ کے عوام کا پیسہ چوری ہوا ہے اور پیسہ چوری کرنے والا کسی اور کو بھی چوری سے نہیں روک سکے گا۔

عمران خان نے کہا کہ میں پاناما کیس کی وجہ سے سندھ میں نہیں آسکا تھا، اب سندھ کے دورے کروں گا،عوام کو جگاؤں گا، آپ کو میرے ساتھ مل کر کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ قانون طاقتور کیلئے کچھ ہے غریب کیلئے کچھ اور، ملک میں قانون سب کیلئے ایک ہوناچاہئے،کوئی تفریق نہ ہو، ہم انصاف کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نااہل وزیراعظم عدلیہ کےخلاف نازیبا زبان استعمال کررہا ہے، نوازشریف آپ کاپوراخاندان اربوں پتی بن گیا، جتنی چوری نوازشریف نے کی اتنی تو آصف زرداری نے بھی نہیں کی ہوگی، ان کےبچوں کےاربوں کےاثاثےملک سےباہرہیں۔

نوازشریف بتائیں اتنے اثاثےکہاں سے آئے؟ نوازشریف نے اپنی کرپشن بچانےکیلئے اداروں کوتباہ کیا، اب وہ فوج اورعدلیہ کےپیچھے پڑ گیا ہے، لیکن نوازشریف سن لو! پوری قوم فوج اورعدلیہ کےساتھ کھڑی ہے، تم ایک آدمی نکالو گےمیں 100آدمی نکالوں گا۔

کھلاڑیوں نے کپتان کا پرجوش انداز میں استقبال کیا

اس سے قبل جلسہ گاہ میں عمران خان کی آمد پر کھلاڑیوں نے ڈھول بجا کر فلک شگاف نعروں سے اپنے قائد کا استقبال کیا، خواتین کی بہت بڑی تعداد بھی جلسہ گاہ میں موجودہے، جلسہ گاہ میں پندرہ فٹ اونچے ، ایک سو پچاس فٹ لمبےاور اٹھارہ فٹ چوڑا اسٹیج تیارکیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے پچاس ہزارکرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا ہے جلسہ گاہ کے باہرٹوپیاں ، بینڈز اور پارٹی پرچموں کے اسٹالز لگےہوئے ہیں۔

جلسہ کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات

ایس ایس پی سکھر مسعود بنگش کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،پنڈال کے اطراف 1500پولیس اہلکارتعینات کئے گئےہیں، انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پچاس کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں ، اس کے علاوہ سکھر ایئرپورٹ سے جلسہ گاہ تک پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔

کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیں گے، شاہ محمود قریشی

قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف آپ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور پوچھتے ہیں کیوں نکالا؟ سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والا کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیں گے۔

اپنے خطاب میں‌ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کارڈ کھیلا لیکن عوام کو کچھ نہیں دیا، تحریک انصاف کو آزمائیں، پامانا کیس جیسی سنجیدگی سے سندھ کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

Comments

- Advertisement -