جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

عمران خان سے بھیک مانگی جارہی ہے کہ اسمبلیاں نہ توڑو، عثمان ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان سے بھیک مانگی جارہی ہے کہ اسمبلیاں نہ توڑو،  اتحادی جماعتیں چاہتی  ہیں کہ پاکستان کو مزید 8 ماہ اور لوٹیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موجودہ ملکی حالات کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جب سے اسمبلیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے حکمران ٹولہ ذہنی شدید دباؤ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کل کا فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں بہترین فیصلہ ہے، پی ڈی ایم تو یہی چاہتی ہے کہ ملک انارکی کی طرف جائے لیکن عمران خان نے کہا کہ میں نہیں چاہتا پاکستان سری لنکا بنے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے تو کل ہی پاکستان کے حالات بگڑ سکتے تھے، وہ ہرگز نہیں چاہتے کہ ملک کے حالات مزید خراب ہوں۔ ان کے پاس پلان اے، بی سی اور ڈی بھی ہے،

عثمان ڈار نے واضح کیا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی عمران خان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے بھیک مانگی جارہی ہے کہ اسمبلیاں نہ توڑو، کیونکہ پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ ملک کو مزید8ماہ اور لوٹیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں