اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کیا نجم سیٹھی، رمیز راجا سے بہتر کرکٹ جانتے ہیں؟ عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

92 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ رمیز راجا پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین خدمات انجام دے رہے تھے اس دوران قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان و سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی سربراہی نجم سیٹھی کے سپرد کردی گئی کیا نجم سیٹھی رمیز راجا سے زیادہ بہتر کرکٹ جانتے ہیں۔؟

یہ پڑھیں: ’نئی مینجمنٹ نے بورڈ پر ایسا حملہ کیا کہ میرا سامان تک نہیں لینے دیا‘

انہوں نے کہا کہ کرکٹ معاملات کو چلانے کا زیادہ تجربہ کس کے پاس ہے؟ رمیز راجا یا پھر ایک صحافی جو ن لیگ کا حامی ہے۔

عمران خان نے سوال کیا کہ’نجم سیٹھی کا کرکٹ سے کیا تعلق ہے۔؟

مزید پڑھیں: ’رمیز راجا سے پی سی پی میں کوئی خوش نہیں تھا‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رمیز راجا کو عہدے سے برطرف کرکے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کیا گیا، پی سی بی کی جانب سے کمیٹی بھی بنائی گئی جس میں سابق کپتان شاہد آفریدی عبوری چیف سلیکٹر ہیں، عبدالرزاق، راؤ افتخار انجم ، ہارون الرشید شامل ہیں جبکہ ویمن ٹیم کی سابق کپتان و کمنٹیٹر ثنا میر نے گزشتہ دنوں بورڈ سے معذرت کرلی تھی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں