تازہ ترین

عمران خان جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں انہیں آج چار مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہونا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود ہے۔ عمران خان کو آج چار مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہونا ہے۔

عمران خان کو سخت حفاظتی اقدامات کے بعد لاہور سے اسلام آباد لایا گیا ہے۔ ان کی گاڑی کی ونڈو اسکرین پر حفاظتی شیلڈ رکھی ہے جب کہ گاڑی کی چھت اور اطراف میں سیکیورٹی اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی گاڑی کی چھت پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور علی نواز اعوان بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کی آج اسلام آباد کی 4 عدالتوں میں پیشی ہے۔3 عدالتوں میں طلبی ہے، عمران خان کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی آج اسلام آباد کی 4 عدالتوں میں پیشی

وہ فارن فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کے علاوہ انسداد دہشتگردی کی عدالت اور اسلام آباد کچہری میں دو مقدمات میں پیش ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -