تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

یہ سمجھتے ہیں ہراساں کرکے پی ٹی آئی کو توڑ سکتے ہیں تویہ ان کی غلطی ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مخالفین کو لگتا ہے جیل اور ہراساں کرکے پی ٹی آئی کو توڑسکتے ہیں تو یہ ان کی غلطی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن پرامن طور پر اپنی گاڑیوں میں بیٹھے ہوئے تھے ، پولیس نے ریاستی جبر کا مظاہرہ کرکےانہیں باہر نکالا اورلے گئے، یہی وجہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں انتخابات میں تاخیر ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے جیل ،ہراساں کرکے پی ٹی آئی کو توڑسکتےہیں تویہ انکی غلطی ہے۔

چیئرمین پی ٹی نے ٹوئٹر پر کارکنوں کی گرفتاری کی ویڈیو بھی ٹوئٹ کی، جس میں پولیس کوکارکنان کو گرفتارکرکے لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فواد چوہدری نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا خواجہ سعد رفیق اوراعظم نذیرتارڑ کوغیرضروری گرفتاریوں سے آگاہ کیا ہے، وزیر قانون نے یقین دلایا ہے کہ تمام گرفتارکارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے گا۔

رہنما اسد عمر نے بھی حکومت سے مذاکرات کے آج کے دور کو گرفتار کارکنان کی فوری رہائی سےمشروط کردیا تھا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے بے گناہ شہریوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، حکومت سے آج مذاکرات کا دور تب تک شروع نہیں ہونا چاہئے جب تک بے گناہ لوگوں کوچھوڑا نہ جائے۔

Comments

- Advertisement -