بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سیکیورٹی خدشات:عمران خان کی کل ممنوعہ فنڈنگ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات اور مقدمات کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کل کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

عمران خان نے سیکیورٹی خدشات کےپیش نظراستثنیٰ کی درخواست دائر کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم پر اسپیشل سینٹرل جج کی عدالت بھی پیش ہوا ، فارن ایکسچینج ایکٹ کےتحت دفعات میں اسپیشل سینٹرل جج نےضمانت دی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیکیورٹی کے پیش نظر عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے۔

اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی تھی ، جس میں عدالت نے 31 اکتوبر تک عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی کل تک ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں