تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

عمران خان کنٹینر پر سوار : حقیقی آزادی مارچ کی قیادت سنبھال لی

لاہور : تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہو گیا اور عمران خان نے کنٹینر میں سوار ہوکر مارچ کی قیادت سنبھال لی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہوگیا ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کیلئے لبرٹی چوک پہنچے اور کنٹینر میں سوار ہوگئے۔

عمران خان نے حقیقی آزادی تحریک کی قیادت سنبھال لی، کنٹینر پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، شاہ ،محمود قریشی ، فیصل جاوید ، شیخ رشید ، شفقت محمود سمیت دیگر قائدین عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

حقیقی آزادی مارچ کے شرکا فیروزپور روڈ، اچھرہ، مزنگ اور داتا دربار سے گزر کر آزادی چوک پہنچیں گے۔

آج کی رات لبرٹی چوک تا شاہدرہ انٹر چینج پرلانگ مارچ کی پہلی منزل ہوگی اور عمران خان کے خطاب کے بعد لانگ مارچ کے شرکا رات وہیں قیام کریں گے، یہاں کراچی، سکھر، رحیم یارخان، ملتان کے قافلے آکر لانگ مارچ میں شامل ہو جائیں گے۔

ہفتے کی صبح لانگ مارچ شاہدرہ سے شروع ہوگا اور اگلا پڑاؤ گوجرانوالہ میں ہوگا، اتوار کے روز لانگ مارچ کی اگلی منزل گجرات ہوتی جہاں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی لانگ مارچ کا استقبال کریں گے، لانگ مارچ کا پڑاؤ گجرات اور جہلم کے درمیان سرائے عالمگیر میں ہوگا۔

پیر کے روزلانگ مارچ اپنی اگلی منزل جہلم کی جانب بڑھے گا جہاں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری لانگ مارچ کی میزبانی کریں گے، منگل کے روز عمران خان گوجر خان سے ہوتے ہوئےروات میں پڑاؤ ڈالیں گے جہاں وہ لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان بدھ کو اسلام آباد کی جانب پیش قدمی سے متعلق حکمت عملی مرتب کریں گے،

Comments

- Advertisement -