تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بدقسمتی ہے کہ مفرور شخص پاکستان کے مستقبل کے فیصلے کر رہا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ ایک مفرور شخص باہر بیٹھ کر پاکستان کے مستقبل کے فیصلےکر رہا ہے۔

گجرات میں جاری حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ لندن میں جو تماشہ ہو رہا ہے اس سے ملکی ادارے مضبوط نہیں ہو رہے، نواز شریف نے آج تک میرٹ پر کوئی کام نہیں کیا، نواز شریف ہمیشہ ان لوگوں کو اوپر لاتا ہے جو اس کے مفاد میں ہوتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگوں کو خریدتے ہیں اور پھر استعمال کرتے ہیں، انہوں نے 30 سال سے ججز کو خریدنے کی کوشش کی، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور جسٹس سجاد علی شاہ کو بھگایا کیوں کہ وہ ان کے کنٹرول میں نہیں تھے، جب جسٹس سجاد علی شاہ ان سے خریدا نہیں گیا تو ڈنڈے سے انہیں گھر بھیجا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا: ’اگر کوئی سمجھتا ہے کہ نیا نواز شریف آگیا ہے اور یہ میرٹ پر کام کرے گا تو یہ غلط ہے۔ یہ اپنے چوری کے پیسے بچانے کے لیے اب یہ لوگ اداروں پر کنٹرول چاہتے ہیں۔ زرداری اور شریف خاندان کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ ہمیں قرض لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔‘

موجودہ الیکشن کمشنر پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ ان کے گھر کا نوکر ہے، اپنی حکومت میں 2 سال کوشش کرتا رہا کہ ملک میں ای وی ایم آئے تاکہ الیکشن میں شفافیت ہو لیکن انہوں نے نہیں آنے دی۔

Comments

- Advertisement -