تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

’عدالتی حکم کے باوجود اے آر وائی کی نشریات بحال نہ کرنا افسوسناک ہے‘

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال نہ کرنا افسوس ناک ہے۔

عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو 21 اگست کے جلسے کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی۔ طے ہوا کہ عمران خان کل راولپنڈی میں ریلی کی قیادت کریں گے۔ ریلی راولپنڈی سے شروع ہو کر ایف نائن پارک پر اختتام پذیر ہوگی۔

اجلاس میں شہباز گل پر تشدد پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ عمران خان نے قانونی ٹیم کو شہباز گل کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے کی ہدایت کر دی۔ شہباز گل کو بھرپور قانونی و اخلاقی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عمران خان نے اجلاس میں اے آر وائی نیوز کی بندش پر شدید اظہارِ تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کو جان بوجھ کر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -