ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

’پنجاب میں فوری احساس پروگرام اور صحت کارڈ بحال کیا جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو صوبے میں فوری طور پر احساس پروگرام اور صحت کارڈ بحال کرنے کی ہدایت کر دی۔

عمران خان سے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات ہوئی۔ عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل اور پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و انتظامی امور اور عوامی فلاح کے پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے فوری حل پر بھی بات چیت ہوئی۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم نے پنجاب میں احساس پروگرام اور صحت کارڈ فوری بحال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صوبے میں دیگر فلاحی پروگرام بھی فوری شروع کرنے کا کہا۔

عمران خان نے کہا: ’سابق حکومت نے ہمارے فلاحی پروگراموں کو نظر انداز کیا، وقت آگیا ہے کہ بلا تاخیر فلاحی پروگراموں کو تیز کیا جائے‘۔

اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا: ’احساس پروگرام، صحت کارڈ اور دیگر پروگرامز آگے بڑھائیں گے، عوام کو ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں