تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

’پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار مجھے دیا ہے‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی چاہتے ہیں اسمبلی تحلیل کا معاملہ تھوڑا آگے لے جائیں گے لیکن انہوں نے اختیار مجھے ہی دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل کریں گے پرویز الٰہی اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ آگے لے جانا چاہتے ہیں لیکن فیصلے کا اختیار مجھے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا تھا عثمان بزدار کو ہٹاؤ علیم خان کو وزیراعلیٰ بناؤ لیکن جب علیم خان کو وزیراعلیٰ بنانے لگے تو پرویز الٰہی نے کہا سپورٹ نہیں کروں گا پھر ہم نے فیصلہ کیا پرویز الٰہی کو سپورٹ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ این آر او ون جنرل مشرف اور این آر او ٹو جنرل باجوہ نے دیا ہے۔

یہ پڑھیں: جنرل باجوہ نے عثمان بزدار کو ہٹا کر علیم خان کو وزیر اعلیٰ بنانے کا کہا تھا، عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پوری کوشش ہے کہ مجھے نااہل کروایا جائے یہ اگر واپس آئے تو پنجاب حکومت انہیں بالکل گرفتار کرے گی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’کچھ لوگوں کے لیے کرپشن کوئی چیز نہیں تھی شہباز شریف کو بڑا عقل مند سمجھا جاتا تھا یہ لوگ تو اپنے کیسز معاف کروانے میں لگے ہیں انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سارے سروے اٹھا کر دیکھ لیں پی ٹی آئی کا گراف اوپر جارہا ہے میں الیکشن کا مطالبہ اس کے لیے کررہا ہوں کہ مجھے ملک کی فکر ہے۔‘

Comments

- Advertisement -