جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہیں بننے دیں گے‘ عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن شریفوں کی کرپشن بچانے والی پارٹی بن چکی ہے، ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہیں بننے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں سالوں سے ووٹ بک رہے ہیں، ہم سب کومعلوم ہے کہ ووٹ بکتے ہیں، لوگوں کا ضمیر خریدنے کے لیے 4 کروڑ روپے کی بولی لگی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بار بار کہا سینیٹ الیکشن کا نظام ٹھیک نہیں ہے لیکن سیاسی جماعتوں نے ہماری بات نہیں مانی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمار چلنا مشکل ہے، مسلم لیگ ن شریفوں کی کرپشن بچانے کی پارٹی بن چکی ہے، ہماری کوشش ہے کہ ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے۔


رضاربانی کا نام لینےکا مطلب تھا کہ اگلی ہارس ٹریڈنگ سے بچا جاسکے‘ نوازشریف


خیال رہے کہ اسلام آباد میں آج صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ رضا ربانی کا نام بطور چیئرمین سینیٹ دینے کا مقصد ہارس ٹریڈنگ سے بچنا تھا۔

یاد رہے کہ تین مارچ کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنے نمائندوں کو بولی لگانے والوں کے ہاتھوں بکتے دیکھا، سینیٹ انتخابات میں ایک بار پھر شرمناک ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں