بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

”غداروں کے چہرے یاد کرلیں، انہیں معاف نہیں کیا جائے گا“

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی غداروں کے چہرے یاد رکھے، انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔

قوم سے براہ راست خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کچھ نظریاتی نہیں ہو رہا ہے، صرف ضمیروں کا سودا ہو رہا ہے، ملک کا سودا اور ملکی خود مختاری کا سودا ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ لوگ آپ کو معاف کریں گے اور نہ بھولیں گے، اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ جو لوگ آپ کو ہینڈل کر رہے ہیں انہیں بھی عوام معاف نہیں کریں گے، آزاد خارجہ پالیسی رکھنے والی حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے اہم خطاب

عمران خان نے کہا کہ میر صادق اور میر جعفر کون تھے؟ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے انگریزوں کے ساتھ مل کر اپنی قوم کو غلام بنایا، اپوزیشن موجودہ کے میر صادق اور میر جعفر ہیں، ساری زندگی آپ کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

وزیر اعظم نے خطاب میں مزید کہا کہ جو سودا کر چکے ہیں انہیں کہوں گا کہ ملک و قوم کے لیے واپس آ جائیں، اتوار کو جو غداری ہو رہی ہے عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ انہیں یاد رکھیں، عوام سے کہتا ہوں کہ ایک ایک غدار کا چہرہ یاد رکھنا، قوم بھولے گی نہ آپ کو بھولے اور جو آپ کے پیچھے ہیں انہیں بھی معاف نہیں کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں