تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کسی نظریے کا نہیں، نواز شریف ایک منظم مافیا کا نام ہے: عمران خان

اسلام آباد : عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کسی نظریے کا نہیں، بلکہ ایک منظم مافیا کا نام ہے، میڈیا ہاوسز  اور  مخصوص اینکرز کو اس مافیا نے خریدا ہوا ہے ملک کا موجودہ وزیر اعظم بھی اس کا معاون ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت آج سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جہانگیرترین، شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک، شفقت محمود، عثمان ڈار،رمیش کمار، اعجازچوہدری، عامرکیانی سمیت ملک بھر سے پی ٹی آئی کے صوبائی اور مرکزی عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کی عوام کی شکایات بالکل درست ہیں، فاٹا ریفارمز  پر اچکزئی اور فضل الرحمان کی وجہ سے عمل نہیں ہوسکا۔ ایک موزوں طریقہ کار کے ذریعے فاٹا کا فوری انضام کیا جاسکتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات مین جتنا مرضی نقصان ہو لیکن سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے بے ضمیر رہنماؤں کو پارٹی سے ضرور نکالیں گے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ شہباز شریف اینڈ سنز مشترکہ طور پر کرپشن کررہے ہیں، عدلیہ نے پہلی بار طاقتور کا احتساب کیا ہے، جس یہ سارا مافیا یکجا ہوکر آج عدلیہ کو نشانہ بنارہا ہے۔

ملک کے بڑے بڑے چور قومی خزانے کو لوٹ کر پیسہ پاکستان سے باہر لے گئے اور جیل غریب عوام سے بھرے پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بتائے کہ اڈیالہ جیل کی صاف صفائی اچانک کیسے شروع ہوگئی، 300 ارب کی چوری کرنے والے کو جیل صاف ملے گی۔

انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا وزیر داخلہ بیرون ملک غیر ملکی کمپنیوں میں ملازمتیں کرکے تنخواہ  لے رہا ہے اور وزیر اعظم سمیت پوری کابینہ نے علم ہونے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی اوورسیز پاکستانیوں کے متعلق گفتگو کی شدید مذمت کرتے ہیں، چیف جسٹس کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ کی مدت ختم ہونے میں صرف 45 دن باقی ہیں اور وہ اگلے سال کا بجٹ پیش کررہی ہے جبکہ موجودہ حکومت کے پاس بجٹ دینے کا مینڈیٹ ہی نہیں ہے۔

انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ وزیر اعلیٰ پروز خٹک پیش کریں گے۔ 29 اپریل کو مینار پاکستان پر بڑا جلسہ کرکے شور کرنے والوں کو بتائیں گے ملک کی عوام کس کے ساتھ ہے۔

عمران خان نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر پانچ قراردادیں بھی پیش کیں۔ ان پانچوں قراردادوں کو متفہ طور پر منظور کرلیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -