تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

’13 اگست کو یزیدی حکومت سے نمٹنے کیلیے منصوبے کا اعلان کروں گا‘

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو اپنے حقیقی آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پانے بیان میں کہا کہ کوفہ کے لوگ جانتے تھے کہ رسول ﷺ کے نواسے راہ حق پر تھے، لوگ یزید کے خوف سے ان کی مدد کو نہ نکلے جس کی وجہ سے اسلام کا عظیم ترین المیہ وقوع پذیر ہوا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، امریکی سازش سے مجرموں کا گروہ اقتدار میں لایا گیا ہے، ان کے سرپرستوں کے اقتدار کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت کے نرغے میں ہے۔

مزید پڑھیں: عدم اعتماد سے پہلے مائنس عمران خان کی پیشکش کی گئی، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 13 اگست کی شب اسلام آباد میں بڑا پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 14 اگست کا جشن بھی جلسے میں منایا جائے۔

Comments

- Advertisement -